Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2021

بلاگ

 نفسیات عام آدمی کے لئے شاہ عالم علیمی جذبہ خیال کا ایندھن ہے۔ دماغ خیال کا گھر ہے اور ذہن اس کا مکان ہے۔ اس مکان کے تین یا چار منزل ہیں۔ تین کا تو علم ہے لیکن چوتھے کا ہونا صرف میرا خیال ہے۔ یہ تین شعور تحت الشعور اور لاشعور ہے۔  لاشعور میں بہت نمایاں بہت سخت بہت نازک بہت متشدد بہت رنگین خیالات قید ہوتے ہیں۔ تحت الشعور میں انسان کا علم محفوظ ہوتا ہے۔ جبکہ شعور میں اس کے حاصل کیے گئے معلومات یا عام باتیں یا مشاہدات۔  پھر چوتھی منزل کون سی ہے؟ جیسا کہ میں نے اوپر کہا، یہ میرا زاتی خیال ہے۔ میرے نزدیک چوتھی منزل یا اس سے اوپر کی منزل میں وہ علم ہے جسے ہم مطلق سچ کہہ کر تلاش کررہے ہیں۔ ممکن ہے اس کا تعلق ہمارے مادی دماغ اور اس کے فاعل زہن سے براہ راست نہ ہو۔ یعنی ہوسکتا ہے یہ وہی ہو جسے کچھ لوگ اثیر کہتے ہیں۔   کچھ لوگوں کے نزدیک اثیر وہی جگہ/مقام/مکان/ (خلا؟) ہے جہاں سے روح اس دنیا میں اکر ایک جسم میں داخل ہوتی ہے۔ یا ایک جسم میں داخل ہونے کا فیصلہ کرکے اس دنیا میں اتی ہے۔ مگر میرے نزدیک اثیر وہ سمندر ہے جس کے پانی سے ایک جسم میں تھوڑا سا پانی شامل کیا جاتا ہے۔ یعنی ...